تنسکیا؍آسام،17اگست؍؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسام کے تنسکیا ضلع میں یوم آزادی پر دھماکوں کے سلسلے میں دو نوجوان کو مبینہ طور پر ضلع کے چار علاقوں میں بم لگانے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔تنسکیا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جیوتی مہنت نے آج بتایا کہ کاکوجان علاقے سے جمع کی گئی اطلاعات کی بنیاد پر نمبر 3کاکوجان سے کل 15سال اور 16سال کے دو بچوں کو پکڑا گیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق دونوں کاکوجان کے ایک اسکول کی نویں اور دسویں کلاس کے طالب علم ہیں اور انہوں نے 11اگست کو اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے الفا۔آئی کارکنوں کی ہدایت پر چار جگہوں پر بم لگائے تھے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ تمام دھماکہ خیز پروگرام کئے ہوئے تھے اور انہیں یوم آزادی سے چار دن پہلے لگایا گیا تھا۔ان لڑکوں نے انہیں تلاش کرنے کے لئے موٹرسائیکل کو استعمال کیا تھا۔مہنت کے مطابق لڑکوں نے بتایا کہ موری گاؤں، جورہاٹ، گولاگھاٹ اور سب ساگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے الفا-آئی کے چار کارکنوں نے انہیں بم لگانے کو کہا تھا۔ان میں سے تین کارکن اے رائفل لئے تھے۔بدل بیٹا ٹی ای کے قریب فلوباڑی بائی پاس روڈ سے متصل ایک ڈرین میں ایک دھماکہ خیز مواد پھٹا۔یوم آزادی پر تنسکیا اور چاریدو اضلاع کے مختلف حصوں میں پانچ بم دھماکے ہوئے تھے۔